ےو اےن اےن
ممبئی//بھارت کے مقبول ترین ایوارڈز آئیفا کی تقریب میں بھلے اس سال خانز نے شرکت نہ کی ہو،تاہم بولی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے اس ایوارڈ کی شام کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ریکھا نے 20سال بعد اسٹیج پر پرفارمنس پیش کی جہاں شائقین ان کے انداز کے دیوانے ہوگئے۔ریکھا نے 1978میں ریلیز ہوئی اپنی فلم ’مقدر کا سکندر‘ کے کامیاب گانے ’سلام عشق‘ پر اور 1981 کی اپنی فلم ’امراو جان‘ کے گانے ’دل چیز کیا ہے آپ میری جان لیجیے‘پر پرفارمنس پیش کی۔ریکھا نے آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں سفید رنگ کی نہایت خوبصورت ساڑھی پہن کر شرکت کی،ریکھا کے علاوہ اس سال کے آئیفا ایوارڈز میں ورن دھون، کارتک آرین، بوبی دیول،یولیا ونتور،شردہا کپور،رنبیر کپور،ارجن کپور اور کریتی سنن نے بہترین پرفارمنسز پیش کیں۔ریکھا کی 20سال بعد پرفارمنس، شائقین انداز کے دیوانے ہوگئے۔رنبیر کپور کی پرفارمنس کو بھی شائقین نے خوب سراہا۔اس سال آئیفا ایوارڈز میں نامور اداکار غیر حاضر رہے جن میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف، سونم کپور، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا، شاہد کپور، وانی کپور اور بہت سے دیگر اداکار شامل ہیں۔رواں سال کی آئیفا کی تقریب میں کرن جوہر اور ریتیش دیش مکھ نے میزبانی کی