چین کا افغانستان میں غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ

0
0

طالبان کاخواتین کے ساتھ سلوک سرخ لکیر متعین کرے گا:
یواین آئی

اقوام متحدہ؍؍افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد گزشتہ بیس سالہ دور میں افغان میں مظالم کے سلسلے میں چین نے افغانستان میں غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔چین نے یہ مطالبہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا افغانستان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس کیا جس میں مختلف ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔اجلاس میں چینی مندوب نے افغانستان میں غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت غیر ملکی افواج کا احتساب کیا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مشیل باشلے نے خصوصی سیشن سے خطاب میں کہا کہ طالبان خواتین کے حقوق کے احترام کے وعدوں کی پاسداری کریں اور انہیں حقیقت بنائیں۔انہوں نے کہاکہ طالبان کاخواتین کے ساتھ سلوک سرخ لکیر متعین کرے گا۔مشیل باشلے نے کہا کہ یو این ہیومن رائٹس کونسل طالبان کے اقدامات کو مانیٹر کرنے کیلئے میکینزم بنائے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ طالبان کیزیرقبضہ بہت سے علاقوں میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی قابل اعتماد رپورٹس ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا