لازوال دیسک
نئی دہلی؍؍مرکز نے ریاست جموں و کشمیر کے دس سرحدی اضلاع سے دو ہزار نوجوانوں کو ایس پی اوز بھرتی کیلئے منظوری دی ہے جو آئی بی، ایل او سی، ایل اے سی اور اے جی پی ایل کے دس کلومیٹر تک کے علاقہ میں آباد ہیں ۔واضح رہے ان اضلاع میں جموں، سانبہ ،کٹھوعہ،پونچھ، راجوری، بارہمولہ، بانڈی پورہ،کپواڑہ، کرگل اور لیہ شامل ہیں اور یہ اسامیاں ہر ضلع میں برابر تقسیم کی جائیں گی ۔وہیں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ریاست کیلئے تین ہزار اسامیوں کا اعلان کیا تھا اور ان میں سے دو ہزار سرحدی نوجوانوں کیلئے مخصوص رکھی گئی ہیں جو سرحد کے دس کلومیٹر کے علاقہ میں آباد ہیں۔