عمرارشدملک
سرنکوٹ تحصیل سرنکوٹ میں سرکاری اسٹامپ پیپر کی سخت قلت پائی جارہی ہے ۔زرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے ریاست میں ٹریژری سسٹم کو آن لائن کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد صرف سرنکوٹ کی ٹریژری میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ٹریژری کی وجہ سے سرنکوٹ کی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرنکوٹ کورٹ اور تحصیل کمپلیکس کے باہر اسٹام فروشوں نے اسٹامپ پیپر کی بلیک مارکیٹ شروع کی ہوئی ہے جس میں کچھ ایک وکلاءبھی شامل ہیں ۔زرائع کے مطابق کورٹ میں چھوٹیاں ہونی کی وجہ سے ضرورت مندوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور خاص طور پر طلباءکو سخت ترین مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ ٹریژری میں سسٹم کو آن لائن کیا جارہا تھا جس وجہ سے اسٹام پیپر کو بھی آن لائن کر کے ہی جاری کرنے ہوتے ہیں لیکن کم تعداد میں آن لائن کی وجہ سے کم اسٹام ہی جاری ہوتے جس کے بعد اسٹام کی قلت شروع ہوگئی اور اسٹام فروشوں نے کچھ ایک وکلاءکی مدد سے دس کے اسٹام کو تین سو میں فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کردیا اور ضرورت مندوں کو مجبوری کا فائدہ اٹھایا گیا اور خاص طور پر طلباءکو شکار بنایا گیا اور بھاری قیمت پر اسٹام فروخت کئے گئے ۔اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ نے بھی کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھائے اور کورٹ کی چھوٹیوں کا پوری طرح سے فائدہ اٹھانے میں مصروف رہے کچھ ایک وکلاءاور اسٹام فروش اور اس میں بھی سرنکوٹ ٹریژری کے ملازمین شامل ہیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ زمینی سطح پر اسٹام بلیک میں فروخت کئے جارہے ہیں لیکن وہ بھی خاموش رہے کئی کسی نے بھی آواز بلند نہیں کی اور ضرورت مندوں کی مجبوری اور بے بسی کا فائدہ اٹھانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی گئی ۔ اس موقعہ پر کچھ معززین نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ٹریژری آفیسران اور تحصیل آفیس سرنکوٹ کے ملازمین کو سخت ہدایت جاری کرئے کہ اسٹام فروشوں پر کٹری نظر رکھی جائے کیونکہ بلیک مارکیٹ عروج پر چل رہی ہے اور لوگوں کو کا فی پریشانی ہورہی ہے ۔