عمرارشدملک
راجوری عرصہ دراز سے ریاست بھر میں آنگن واڑی سینٹر بند پڑے ہے کیونکہ آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے اپنے مطالبات کو لیکر کام چھوڑ ہڑتاک کررکھی ہے جس وجہ سے ریاست بھر میں آنگن واڑی سینٹر مفلوج پڑے ہیں لیکن بدقسمتی کا عالم یہ ہے کہ ریاستی حکومت نے بھی ان کے مطالبات پر زبان تک نہیں کھولی اور اب تو ریاست جموں کشمیر میں گورنر راج نافذ ہوچکا ہے ۔ وہیں اپنے مطالبات کو لیکر راجوری ضلع میں بھی تمام آنگن واڑی سینٹر بند اور مفلوج پڑے ہیں اور ورکروں و ہیلپروں نے تحصیل اور بلاک سطح کے ساتھ ساتھ ضلع سطح پر بھی کام چھوڑ ہڑتال اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس دوران آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے ریاست کی سابقہ حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور بتایا کہ تقریباً تین ماہ سے ریاست بھر میں آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے کام چھوڑ ہڑتا ل کر رکھی لیکن حکومت یا متعلقہ محکمہ کے وزیر نے کبھی زبان تک نہیں کھولی ۔ چیلڈران پارک راجوری میں دھرنے کے دوران حکومت مخالف نعرہ بازی کی اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہمیں انصاف دو اور ہمارے مطالبات کو پورا کیا جائے تاکہ ہم بھی اپنے گھریلوں مسائل کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرسکے۔