جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کیمپس میںمنایا گیا ’احساس ایک دن نوازی مہمانوں کے ساتھ‘

0
0

لازوال ڈیسک
بھدرواہجسمانی نا خیز افراد کی جانب بڑے پیمانے پر معاشرے کو حساس کرنے کا عزم رکھتے ہوئے جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کمپس میں ’احساس ایک دن نوازی مہمانوں کے ساتھ ‘ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔واضح رہے لفظ نوازین کو پروفیسر جی ایم بھٹ ریکٹر بھدرواہ کیمپس نے گڑھا ہے اور اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ ان جسمانی ناخیز افراد کو قدرت نے نوازہ ہے اور سماج کی سوچ ان کی جانب بدلنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر اکاون مہمانوں نے شرکت کی جن کا پر جوش خیر مقدم کیا گیا ۔وہیں اپنے استقبالیہ خطبے میں پروفیسر جی ایم بھٹ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔بعد ازاں کمپس کے مختلف شعبہ جات کے اسکالروں، فکلٹی ممبران اور لیٹل اینجل اسکول کے طلاب کو چھوٹے کنبوں میں تقسیم کیا گیا جنہوں نے مہمانوں کے ساتھ تجربات،خدشات اور توقعات کا اشتراک کیا ۔وہیں تقریب کا اختتام نوازین کے خطبے اور پروفیسر جی ایم بھٹ کے خطبے کے ساتھ ہوا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا