این ایس ایس رضاکاروں نے صفائی مہم کے علاوہ مقامی لوگوں کو بھی صفائی کی اہمیت سے آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں//این ایس ایس یونٹ گورنمنٹ ایم اے ایم کالج جموں نے یہاںوزارت برائے یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے ذریعہ آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت سوچھتا پکھواڑے مہم کا اہتمام کیا ۔ اس دوارن کالج کے این ایس ایس رضاکاروں نے اس مہم میں جوش و جذبے سے حصہ لیتے ہوئے پرنسپل کالج پروفیسر سنیل اپال کی رہنمائی میں اپنے ماحول کو صاف رکھنے اور صفائی کی اہمیت و افادیت پر شعور پیدا کرنے کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے اس دوارن عام لوگوں کو بھی صفائی کی اہمیت اور انسانی صحت پر اس کے مثبت اثرات سے بھی روشناش کراویا کہ کس طرح ایک صاف ستھرا ماحول انسانی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر شبیر احمد اور ڈاکٹر کوشل کرن پروگرام آفیسر این ایس ایس کی رہنمائی اور نگرانی میں سوچھتا پکھواڑے مہم کے دوران طلباء نے بہت کچھ حاصل کیا ۔