کے این ایس
سری نگررےاست جموں کشمےر کے دورے پر آئے ہوئے آئی پی اےس افسران ڈی جی پی سے ملاقی ہو ئے جس کے دوران ان افسران کو رےاستی پولےس کے کام کاج کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔کشمےر نےوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سردارولہ بھائی پٹےل ، پولےس اکےڈمی حےدر آباد سے آئے ہوئے آئی پی اےس افسران نے پولےس ہےڈ کواٹر پےر باغ سرےنگر کا دورہ کر کے ڈی جی پی جموں و کشمےر ڈاکٹر اےس پی وےد اور دےگر سےنئر افسران کے ساتھ ملاقات کی۔ پولےس زرائع کے مطابق پولےس ہےڈ کواٹر کا دورہ کر نے والے سبھی آئی پی اےس افسران تھے اور ان کی تعداد 17تھی جن مےں سے کچھ خواتےن افسر بھی شامل تھےں۔ےہ آئی پی اےس افسران اُن کی بنےادی تربےت کے حصے کے طور پر شمالی بھارت رےاستوں کے مطالعہ اور ثقافتی دورے پر ہےں۔اس ملاقات کے دوران ڈی جی پی نے ان افسران کے سا تھ رےاست مےں کام کررہی جموں و کشمےر پولےس کے مختلف پہلووئں پر بات کرنے کے علاوہ رےاست میں موجودہ حفا ظتی اورامن و امان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خےال کےا۔ڈی جی پی کے صدارت میں ہورہی اس ملاقات مےں ائی جی پی ہےڈ کواٹرس پی اےچ کےو، شری آنند جےن، کے علاوہ دےگر سےنئر افسران نے بھی شرکت کی۔