پنچایت ساڑھ لور میں 14 ایف سی کے چند کاموں میں دھاندلی

0
0

کاغذات میں سو فیصد اور زمینی سطح پر 40 فیصد بھی نہیں!
دھاندلی سے کئے گئے کاموں پر مکمل تحقیقات کروں گا :بی ڈی او رجیندر سنگھ
شاہ نواز

مہور؍؍ بلاک مہور کی پنچایت ساڑھ لور انگرالہ ٹکسن میں مالی سال 2019/20 میں 14 ایف سی سے کئے گئے چند کاموں دھاندلی کی گئی ہے۔ متعلقہ پنچایت میں چند کاموں کے نام پر لاکھوں روپے سرکاری خزانہ سے نکالے گئے ہیں اور کاغذات میں سو فیصد کام دیکھائے گئے ہیں مگر زمینی سطح پر کچھ اور منظر نامہ دیکھائی دے رہا ہے۔ جہاں کاغذات پر دو لاکھ کا کام دکھایا گیا ہے اور پیسہ بھی نکالا گیا ہے وہاں زمینی سطح پر پچاس ہزار کا کام بھی نہیں ہوا ہے، اس طرح سے پنچایت میں ایسے ہی چند کام اور بھی ہیں جہاں پر کاغزی طور پر سو فیصد کام دیکھا کر لاکھوں کی رقومات سرکاری خزانہ سے نکالے گئے ہیں مگر زمینی سطح پر وہ کام کچھ اور ہی منظر نامہ پیش کرتے ہیں۔ پنچایت میں ان کاموں کے حوالے سے جب نمائندہ نے بی ڈی او مہور رجیندر سنگھ سے رجوع کیا اور پنچایت میں ان کاموں کا سب احوال بتایا بھی اور ایک پنچایت کا باشندہ ہونے کا ناطے تحریری طور بھی پر درخواست درج کروائی جس پر بی ڈی اور رجیندر سنگھ نے بتایا کہ وہ پنچایت کے ان کاموں پر بھر پور تحقیقات کریں گے اور جو اس میں قصور وار پایا گیا اْس کے خلاف قانونی ضابطے کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔ متعلقہ بی ڈی او نے مزید بتایا کہ جو بھی کام ہوتا ہے اْس پر با ضابطہ طور ایک جے ای پیماش بناکر بِل بناتا ہے۔ اْنہوں بتایا کہ متعلقہ کاموں پر دبارہ سے جے ای و دیگر ملازموں کو بھیجاجائے گا اور ایک بار پھر سے پیماش کر کے اگر کمی پائی گئی تو پھر یا کام مکمل وبھرپور طریقے سے کروایا جائے گا یا پھر پیسہ واپس ری فنڈ کیا جائے گا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا