کشمیر میں یوم آزادی کے سلسلے میں فل ڈرس ریہرسل

0
0

سری نگر، // وادی کشمیر کے سری نگر سمیت تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں میں جمعے کے روز سخت سیکورٹی کے بیچ یوم آزادی کے سلسلے میں فل ڈرس ریہرسل کی گئی۔
اس ضمن میں سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون سونہ وار میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعے کی صبح فل ڈریس ریہرسل کی گئی جس میں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر پولیس، جموں و کشمیر آرمڈ پولیس، سی آر پی ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز وغیرہ کے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔
کورونا وبا کے پیش نظر امسال ایک بار پھر اسکولی بچوں نے ریہرسل تقریب میں حصہ نہیں لیا۔
تقریب کے حاشئے پر موصوف صوبائی کمشنر نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریب کے انعقاد کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کے سبھی علاقوں میں یوم آزادی کی تقریبات اچھی طرح سے منائی جائیں گی۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں یوم آزادی کے موقع پر شیر کشمیرکرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوگی جس میں یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پرچم کشائی کریں گے۔
دریں اثنا صوبہ جموں میں بھی جمعے کے روز یوم آزادی کے سلسلے میں فل ڈرس ریہرسل کی گئی۔
صوبہ میں جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوگی جہاں جمعے کے روز فل ڈرس ریہرسل کی گئی۔
صوبے کے دیگر ضلع صدر مقامات پر بھی فل ڈرس ریہرسل کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا