جے ایم سی جموں کے زیر اہتمام رن فار کلین نیس کا اہتمام

0
0

ہمارا مقصد پلاسٹک سے سو فیصد اجتناب کرنا ہے : کمشنر جے ایم سی
لازوال ڈیسک
جموں// جموں میونسپل کارپوریشن نے ایم اے اسٹیڈیم جموں سے ایک دوڑ کا اہتمام کیا۔ جس میں میئر جموں میونسپل کارپوریشن چندر موہن گپتا ، ڈپٹی میئر ایڈووکیٹ پورنما شرما ، ڈویڑنل کمشنر جموں ، ڈاکٹر راگھو لینگر ، اے ڈی جی پی ، جموں ، مکیش سنگھ ، ڈپٹی کمشنر جموں ، انشول گرگ، کمشنر جے ایم سی سمیت کئی اہم شخصیات نے شمولیت کی ۔جبکہ اس کا بنیادی مقصد سوچ بھارت مشن کے تحت آزادی کے 75 ویں دن کے موقع پر آزادی کا امرت مہااتسو’ منانا تھا۔یہ دوڑ جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پولی تھین کے استعمال کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور آزادی کا امرت مہااتسو کے مجموعی کلیبریٹنز کے تحت پلاسٹک سے بچنے کی جاری کوشش کا حصہ تھی۔وہیں اس دوارن کمشنر ، جموں میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ ہمارا مقصد پلاسٹک سے 100 فیصد اجتناب کرنا اور اس کی جگہ جوٹ کے تھیلے اور دیگر بایوڈیگریڈیبل مصنوعات ہیں۔انہوں نے کہا جموں میونسپل کارپوریشن عوام کو پلاسٹک کی مصنوعات سے بچنے کے لیے قائل کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔وہین میئر نے اس موقع پر کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ عام لوگوں کو پلاسٹک کے ماحول کے ساتھ ساتھ انسانوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور مزید کہا کہ پلاسٹک کی لعنت کے خاتمے کے لیے اضافی کوششیں کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا