گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی جموں کے زیر اہتمام ویکسینیشن مہم کا آغاز
لازوال ڈیسک
جموں//این ایس ایس یونٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، جموں نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹ بھلوال کے اشتراک سے کالج کیمپس میں کووڈ 19 ویکسینیشن ڈرائیو برائے عملہ اور طلباء کا اہتمام کیا۔جبکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے اس تقریب کا اہتمام آزادی کا امرت مہااتسو ہندوستان کی آزادی کے 75 سالوں کا جشن کے طور پر کیا گیا ۔وہیں یہ تقریب کالج پرنسپل ڈاکٹر سمیرو شرما کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے تمام طلباء کو کووڈ 19 کیلئے ویکسینیشن حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی اور مبارکباد دی اور کالج کے طلباء سے اپیل کی جنہوں نے ابھی تک ویکسینیشن نہیں کی ہے جلد از جلد ویکسینیشن کروائیں۔ ویکسینیشن ڈرائیو کا اہتمام کالج کے لیسین آفیسر پروفیسر شمی کمار اور این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر رمن گپتا کی نگرانی میں کیا گیا۔وہیں ایس ڈی ایچ کی میڈیکل ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر ساکشی شرما نے رامنی ابرول ایف ایم پی ایچ ڈبلیو، چندر شیکھر ،میڈیکل اسسٹنٹ، جیون جیوتی ، رجنی دیوی ، رام پیاری اور پشپا دیوی آشا ورکرکی تکنیکی مدد سے کی۔جبکہ 120 سے زائد طلباء اور عملے کے ارکان نے اس ویکسینیشن کو حاصل کیا۔دریں اثناء کالج کے این ایس ایس رضاکاروں نے اخذ کے دوران تمام ضروری ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھنے میں مدد کی۔ کالج پرنسپل نے کالج کے لیزن آفیسر اور این ایس ایس یونٹ کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے میڈیکل ٹیم کو بڑی کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے کالج کیمپس میں ضروری خدمات کی فراہمی پر ایس ڈی ایچ کی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔