سینکڑوں خواتین نے پارٹی پر اعتماد جتاتے ہوئے ایل جے پی کا دامن تھاما
لازوال ڈیسک
جموں// جموں وکشمیرلوک شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر رفیق ملک نے امن ، ترقی اور جموں و کشمیر کے سیاسی مسئلے کے سیاسی حل کے لیے اپنی پارٹی کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے کہا پارٹی پرامن ایجنڈے پر قائم ہے ،پارٹی کا یجنڈٖا ہے خوشحال جموں و کشمیر جہاں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی ہوں۔ وہ آج جموں میں پارٹی آفس میںممبرشپ کارڈ تقسیم کر رہے تھے۔جہاں سینکڑوں خواتین جنہوں نے حال ہی میں ایل جے پی میں شمولیت اختیار کی انہیں آج ایل جے پی صدر نے ممبرشپ کارڈ فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی متعلقہ پلیٹ فارم پر بروقت اور مناسب طریقے سے پیش کرکے اپنی شکایات کو دور کرنے کے لیے بے آواز وںکی آواز بن جائے گی۔ ملک نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ان عناصر کے خلاف محتاط رہیں جو مختلف بنیادوں پر سماج کو الگ کرنا چاہتے ہیں اور ووٹ بینک کی سیاست کے لیے لوگوں کے جذبات کو بھڑکانا چاہتے ہیں۔مزید کہا آگے آئیں اور انصاف ، ترقی اور خوشحالی کی خاطر اس پارٹی میں شامل ہوں کیونکہ یہ پارٹی عملی ، سچائی اور نجات پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کریں۔