لداخ کے سیاستدانوں اور صحافی نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍لداخ کے 2سیاستدانوں اور ایک صحافی نے دفعہ370کی تنسیخ کیخلاف عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹاکر درخواست دائر کی ہے۔ قمر علی آخون، اصغر علی کربلائی اور صحافی سجاد حسین کی طرف سے نیشنل کانفرنس لیڈران محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے عدالت عظمیٰ میں دفعہ 370کی منسوخی کیخلاف درخواست دائر کی۔ قمر علی آخون، اصغر علی کربلائی اور گریٹر لداخ نیوز پیپر کے مدیر اعلیٰ سجاد حسین نے استغاثہ کی درخواست میں سابق ریاست جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کئے آئینی جواز کو چلینج کیاگیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں پہلے سے ہی زیر سماعت مقدقہ میں فریق بننے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر (تنظیم نوایکٹ) ، جس نے خصوصی حیثیت کو کالعدم قرار دیا ہے ، نے قانون سازی اور انتظامی اداروں کو ختم کر دیا ہے اور جموں و کشمیر کے آئینی حقوق سے انکار کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’یہ ایک آمرانہ حکومت ہے جس میں تمام جمہوری نظام کو ختم کیاگیا ہے اور خطے کے لوگوں کو منتظمین کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے جن کے پاس لوگوں کا کوئی منڈیٹ نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ 5اگست2019کو مرکزی حکومت نے دفعہ370کو منسوخ کرکے سابق ریاست کو جموںو کشمیر اور لداخ کے زیر انتظام دو علاقوںمیں تقسیم کردیا۔