عوام پریشان انتظامیہ خاموش اب لوگوں کی پکار گورنر انتظامیہ کے دربار
عشرت وانی
بھلیسہ؍؍ضلع ڈوڈہ میں سب ڈویژن گندو بھلیسہ کی پنچایت النی گنگوتہ بی میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی واہ ار اینڈ بی کے خلاف لوگوں نے جم کر نعرہ بازی کی ۔احتجاجی مظاہرے کیے لوگوں کا کہنا تھا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی واہ ار اینڈ بی کے تحت سڑک کی سروے بمقام گویل باڑ سے کوٹا بنیچہ وایا کاکوٹی سال 2018 میں مکمل ہوئی تھی اور سال 2019 میں مطابق سروے کا کام شروع ہوا کچھ دوری کے بعد متعلقہ JE واہ ورک سپروائزر نے سروے لائن کو چھوڑ کر غیر قانونی طور سے اپنی من مرضی سے چند لوگوں کے مفاد کے لیے سڑک کو تعمیر کررہا ہے جبکہ پورا علاقہ نظر انداز ہو رہا ہے جس میں عوام النی گنگوتہ بی کا کافی نقصان ہو رہا ہے ۔ عوام النی گنگوتہ نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوے کہا اگرچہ سڑک سکیم عوام کے مفاد کے لئے بنائی گئی تھی لیکن آج بھی علاقہ سڑک سکیم سے محروم ہوتا جا رہا ہے ۔محکمہ ہذا چند لوگوں کے مفاد کے لیے پوری عوام کو اندھیرے میں دھکیل رہا ہے اور سروے لائن کو چھوڑ کر جو سڑک تعمیر کی جا رہی ہے ۔اس سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔عوام نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے متعلقہ محکمہ کے JE واہ ورک سپروائزر کے خلاف قانونی کاروائی کرکے عوام النی گنگوتہ کو انصاف دیا جائے اور جو سروے سال 2018 میں لوگوں کی رضامندی سے ہوئی تھی ۔اْس سروے کے مطابق سڑک کو تعمیر کیا جانا چاہیے ۔اگر معاملے کی کارروائی نہ ہوئی اور سال 2018 کی سروے کے مطابق سڑک کو تعمیر نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں عوام سڑکوں پر اتر آئے گی جس کی پوری ذمہ داری انتظامیہ کی ہوگی۔