نوجوانوں کی بڑی تعداد نے کی شرکت ، فوج میں بھرتی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں// 75 ویں آزادی کے جشن کی یاد میں ضلع رام بن کے ڈگری کالج اْکھڑال میں مقامی نوجوانوں کے لیے "انڈین آرمی میں شمولیت” پر لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ اس دوارن فوج میں بھرتی کے طریقہ کار میں مختلف معیارات شامل ہیں جن میں فوج میں بھرتی کے لیے جسمانی اور تحریری پہلو پر نوجوانوں کو بیدار کیا گیا۔وہیں مقامی نوجوانوں کو قائدانہ اقدار اور آرمی کے جوانوں کے کردار سے بھی آگاہ کیا گیا۔ جبکہ اس دوارن طلباء کی ایک بڑی تعداد نے انڈین آرمی میں شمولیت کے لیے جوش و خروش کے ساتھ لیکچر میں شرکت کی۔وہیں لیکچر کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔