کووڈ جیسی صورت حال میں انسانی جسم کو فٹ رکھنے کی اشد ضرورت ، کھیلوں کی سرگرمیاں قابل تعریف : مقررین
لازوال ڈیسک
جموں// ڈپٹی کمشنر جموں انشول گرج کی ہدایات پر اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ زون گاندھی نگر ابیشیک ابرول کی منظوری پر آزادی کی 75سالگرہ آزادی کے مہاتسو کے تحت گورنمنٹ ہائی اسکول ڈگیانہ میں ڈی وائی ایس ایس او جموں سکھدیو راج شرما کی مجموعی نگرانی میں ایک کرم کھیل کا اہتمام کیا ۔ وہیں اس موقع پر بطور مہمان خصوصی چرنجیت سنگھ کمیٹی ممبر وارڈ نمبر 56اور سپتال کمار کمیٹی ممبر وارڈ نمبر 56نے مہمان ذی وقار کے طور پر اس کھیل تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین کھیلوں کی اقدار اور اہمیت کو اجاگر کیا ، کیونکہ کھیلنے سے انسان کی ذہنی نشونما و کردار کی تعمیر ہوتی ہے ۔ اور بالخصوص کووڈ19جیسی صورت حال میں انسانی جسم کو فٹ رہنے کی اشد ضرورت ہے تاہم ایسی کھیلوں کا انعقاد جہاں نوجواں کو ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے وہیں ان کھیلنے سے ان کی جسم بھی تندورست رہتا ہے ۔ اسی جذبے محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس اس طرح کی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے ۔ وہیں قتریب کے آخر میں زیڈ پی ای او زون گاندھی نگر نے شکریہ کے الفاظ کہے اور خصوصی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔