گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن نے آزادی کے 75سالگرہ کو مناتے ہوئے تقریبات کا انعقاد کیا

0
0

آن لائن کی جانے والی مختلف سرگرمیوں میں 200 سے زائد طلباء نے حصہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں//گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کے این ایس ایس یونٹ نے ریڈ ربن کلب کے ساتھ مل کر 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر بڑے جوش و جذبہ اور حب الوطنی کے ساتھ تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔ وہیں اس موقع پراین ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر شبھرا جموال نے اساتذہ اور طلباء کو اپنے متاثر کن الفاظ سے مخاطب کیا اور این ایس ایس رضاکاروں کے ساتھ مل کر پروگرام کو موثر انداز میں چلایا۔کووٖڈ19 وبائی مرض کی وجہ سے عائد پابندیوں کے پیش نظر ، ایونٹ آن لائن اور آف لائن شرکت کے ساتھ سادہ طریقے سے منعقد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، ڈاکٹر کلوندر کور پرنسپل کالج نے سب کو مبارکباد دی اورآزادی پسندوں کی قربانیوں کو یاد کیا اور فریڈم فائٹر کے خوابوں اور حکومت کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے کام کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اظہار کیا۔جبکہ کالج کے ذریعہ75 واں یوم آزادی حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ آن لائن کی جانے والی مختلف سرگرمیوں میں 200 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ ان تقریبات کے دوران جو سرگرمیاں انجام دی گئیں وہ ہیں 9 اگست کو نعرہ تحریری مقابلہ ، 10 اگست کو پوسٹر سازی کا مقابلہ ، اور 11 اگست کو کوئز مقابلہ ان آزادی پسندوں کے احترام کے لیے جنہوں نے مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا