جموں و کشمیر کے عوام نیشنل کانفرنس کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں: خالد نجیب سہروردی

0
0

درجنوں سیاسی کارکنان کی این سی میں شمولیت ، پارٹی قائدین نے کیا خیر مقدم
لازوال ڈیسک
ڈوڈا // بی جے پی ، کانگریس اور پی ڈی پی سے وابستہ درجنوں سیاسی کارکنوں نے آج یہاں گندھو بھیلسہ سے پارٹی ہیڈ کوارٹرز ڈوڈا میں سابق وزیر داخلہ ضلع صدر نیشنل کانفرنس ڈوڈہ خالد نجیب سہروردی کی موجودگی میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ۔وہیں خالد نجیب نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے لوگوں کو خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے موقع پر این سی لیڈر وید پرکاش ، این سی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری ،ایس ٹی سیل چوہدری سلام دین ، ظفر الاتھر ڈسٹرکٹ سیکرٹری نیشنل کانفرنس ڈوڈا شداب سہروردی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد نجیب نے کہا کہ کارکنوں کی شمولیت اس کی واضح دلیل ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نیشنل کانفرنس کے نظریے یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست تقسیم کرنے والی قوتوں کو الگ تھلگ کرکے ایک اکائی کے طور پر ترقی کرے گی اور نیشنل کانفرنس ان لوگوں سے لڑتی رہے گی جو اپنے چھوٹے سیاسی مفادات کے لیے معاشرے کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔خالد نے عہدیداروں کو نیشنل کانفرنس کو مضبوط بنانے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس ہی ریاست کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتی ہے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔وہیںپارٹی میں شامل ہونے والوں میں آزاد ڈی ڈی سی کے مدمقابل امیدوار رفیع چوہدری ، کانگریس کے سینئر لیڈر حاجی محمد عباس خان ، چوہدری ابراہیم ، چودھری سیف دین ،، ضلع نائب صدر ایس سی سیل بی جے پی پریتم سنگھ ، سوامی راج کانگریس لیڈر سمیت کئی دیگر کارکنان نے پارٹی کا دامن تھاما ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا