موبائل کی گھنٹی بجتی ہے اپنوں کی آوازکہاں گم ہوجاتی ہے؟

0
0

خطہ چناب میں مواصلاتی کمپنیوں کی خدمات انتہائی مایوس کن ،صارفین نالاں
ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ میں نمائندے کو اکثر اس قسم کی اطلاعات ان دنوں آ رہی تھی۔مگر آج ہمارے ساتھ محمد شوکت نامی شخص نے بات کی جو محکمہ بجلی میں ملازم ہیں ان کو اپنے آفیسر کی طرف سے فون آیا ۔شوکت کا کہنا تھا کہ فون کی گھنٹی بجی مگر آواز صاف نہیں آنے لگی ،میں پریشان ہوگیا ،میں نے سوچا صاحب نے پتہ نہیں کون سا ضروری اطلاع دینی ہو ،میں گھر سے پیدل ہی انجینئرصاحب کے گھر کی طرف نکل گیا اور صاحب سے مسیج لیا جو بہت ضروری بھی تھا۔مگر اگر میں فون کی آواز کا انتظار کرتا تو پتہ نہیں کیا ہوجاتا کیوں کہ ہمارا محکمہ ہی ایسا ہے جہاں ہر وقت الرٹ رہنا پڑتا ہے ۔اسلئے ہماری مواصلاتی کمپنیوں سے گزارش ہے خاص کر ائیرٹیل سے کہ وہ اپنی سروس بہتر کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا