آل انڈیا پبلک ویلفیئر فرنٹ کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ

0
0

لوگوں کو موقع پر ہی طبی صلاح مشورہ اورمفت ادوایات بھی فراہم کی گئیں
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍آل انڈیا پبلک ویلفیئر فرنٹ (AIPWF) کی جانب سے آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر جھلاس کے ساتھ گاؤں پوٹھا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز ، ایگزیکٹو ممبر سنی شرما ، ڈاکٹر بے نظیر یوسف (ISM) ، اور جونیئر راجیو شرما بھی موجود تھے۔میڈیکل کیمپ کے دوران تقریباً 120 افراد کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی مفت دی گئیں۔چیک اپ کے دوران ڈاکٹر بے نظیر یوسف نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آل انڈیا پبلک ویلفیئر فرنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ نے کہا کہ دو دن قبل ہم نے ڈاکٹر بے نظیر یوسف سے اپیل کی تھی کہ وہ ہمارے دور دراز سرحدی علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرکے غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں ، لہذا انہوں نے مدد کی۔ لوگوں نے آج اس کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، جس کے لیے ہم ان کے بہت شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آل انڈیا پبلک ویلفیئر فرنٹ کا مقصد غریبوں ، یتیموں ، بے سہاروں ، بوڑھوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنا ہے ، جس میں ہم بہت ایمانداری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا