شیو سینا نے لال چوک اور مبارک منڈی میں 100 فٹ بلند ترنگے لگانے کا مطالبہ کیا

0
0

کہا تنصیب کا کام یوم آزادی یعنی 15 اگست سے پہلے مکمل کیا جائے
لازوال ڈیسک
جموں //شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے) جموں و کشمیر یونٹ نے سرینگر کے تاریخی لال چوک اور جموں میں باغ بہو اور مبارک منڈی کے مقامات پر 100 فٹ اونچے ترنگے لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پارٹی کے ریاستی دفتر یو ٹی جموں و کشمیر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے منیش ساہنی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کے ان تاریخی مقامات پر مستقل طور پر مذکورہ 100 فٹ اونچے ترنگے لہرانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کریں۔ ساہنی نے مزید مطالبہ کیا کہ تنصیب کا کام یوم آزادی یعنی 15 اگست سے پہلے مکمل کیا جائے۔ساہنی نے مزید کہا کہ تاریخی لال چوک پر کئی دہائیوں سے ترنگا لہرانے پر کافی سیاست کھیلی جا رہی ہے اور اس تاریخی مقام پر ترنگے کی مستقل تنصیب سے اس مسئلے پر موقع پرستوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ اس یوم آزادی پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین ہوگا۔ساہنی نے کہا کہ ملک بھر میں شیو سنکوں نے لال چوک کی حالیہ ترنگا روشن کرنے کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران موجود دیگر افراد میں صدر ویمن ونگ میناکشی چھبر ، جنرل سیکرٹری وکاس بخشی ، سینئر نائب صدر سندیپ بھگت ، سنجیو کوہلی ، سکریٹری بلونت سنگھ اور گیتا لکھوترا ، جوائنٹ سکریٹری سریندر کمار اور ڈمپل موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا