سب ڈویژنل مجسٹریٹ سوتھ جموں ابھشیک ابرول نے بطور مہمان خصوصی کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرج کی ہدایات اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ سوتھ ابھشیک ابرول زون گاندھی نگر کی منطوری پر یہاں ڈی وائی ایس ایس او کی مجموعی نگرانی پر سکھدیو راج شرما نے یہاں ماڈل ہائر اسکینڈری اسکول سنجواں میں ایک کبڈی ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا ۔ وہیں اس دوارن سب ڈویژنل مجسٹریٹ سوتھ جموں ابھشیک ابرول نے بطور مہمان خصوصی شرکت اورپرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائر اسکینڈری اسکول سنجواں عمران راضا صدیقی نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی ۔ ڈاکٹر تمنا سیٹھ بی ڈی او سوتھ گاندھی نگر نے ٹورنمنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہیں فائنل میچ گورنمنٹ ہائر اسکینڈری سکول بہو فارٹ اور گورنمنٹ ہائی اسکول کالو چک کے درمیان کھیلا گیا ۔ جبکہ گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول بہو فارٹ نے جیت لیا ۔ وہیں ٹورنمنٹ کے اختتام پر زیڈ ای پی او گاندھی نگر نے شکریہ کے الفاظ کہے ۔