شیو سینا نے سمارٹ دیہات بنانے کے لیے آواز بلند کی: شیو سینا

0
0

کہالوگوں نے پارٹی کے نظریات اور پالیسیوں سے متاثر ہو کر شیو سینا کے ساتھ ہاتھ ملایا
لازوال ڈیسک
ادھمپور//شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے) جموں و کشمیر یونٹ نے دیہاتوں اور قصبوں میں بجلی ، پانی اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارٹی کے یوٹی صدر منیش ساہنی کی ہدایت کے مطابق شیوسینا کے رہنماؤں نے صدر ویمن ونگ میناکشی چھبر اور ضلع صدر سنجیو شرما کی سربراہی میں ادھمپور کے پائلہ گاؤں کا دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر موجود تقریباً سو لوگوں نے پارٹی کے نظریات اور پالیسیوں سے متاثر ہو کر شیو سینا کے ساتھ ہاتھ ملایا۔میناکشی نے کہا کہ علاقے کے لوگوں نے بجلی اور پانی کی قلت ، سڑکوں کی حالت زار اور صحت کی سہولیات کے فقدان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سمارٹ سٹی بنانے کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے۔ جبکہ دیہات اور قصبوں کے لوگوں کو بجلی ، پارٹی ، سڑکیں اور صحت جیسی بنیادی سہولیات بھی نہیں مل رہی ہیں۔دوسری طرف ، سنجیو شرما نے پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں کو شیو بندھن کے ساتھ خوش آمدید کہا اور انہیں معاشرے اور عوام کی خدمت کرنے اور نچلی سطح پر لوگوں کے مسائل پر آواز اٹھانے کی تلقین کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا