عرفان خان -سری دیوی بہترین اداکار و اداکارہ کا آئیفا ایوارڈ

0
0

یواین آئی
بنکاکبالی وڈ میں اپنے سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور اداکار عرفان خان اور مرحوم اداکارہ سری دیوی کو بین الاقوامی ہندی فلم اکادمی ایوارڈ (آئیفا) میں سرفہرست اداکار اوراداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔19ویں آئیفا ایوارڈ تقریب میں عرفان خان کو ان کی فلم ‘ہندی میڈیم’ میں بااثر اداکاری کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے جبکہ فلم ‘مام’ کے لئے سری دیوی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ ساکیت چودھری کی ہدایت میں بنی فلم ہندی میڈیم کوبہترین فلم کا ایوارڈ ملا اس کے علاوہ ساکیت چودھری فلم ‘تمہاری سولو’ کے لئے سرفہرست ہدایت کار کے ایوارڈسے بھی نوازے گئے ہیں۔ نوازالدین صدیقی کو فلم ‘مام’ کے لئے بہترین معاون اداکار اور ماہرہ وج کو فلم(سکریٹ سپراسٹار) کے سرفہرست معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔انوپم کھیر کو آ¶ٹ اسٹینڈنگ اچیومینٹ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔بہترین گلوکارکا ایوارڈاریجیت سنگھ کو (جب ہیری میٹ سیجل) کے گانے ‘ہوائیں’ کے لئے او ر میگھنامشرا کو ‘سکریٹ سپراسٹار’ کا نغمہ ‘کون ہوں’ کے لئے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے بہترین میوزک ڈائرکٹرامال ملک۔ تنشک باگچی۔ اکھل سچدیوا فلم ‘بدری ناتھ کی دلہنیا’ کے لئے جبکہ بہترین ڈیبو ڈائرکٹر کونکنا سین شرما کو فلم ‘اے دیتھ ان داگنج’ کے لئے ایوارڈ سے نوازے گئے ہیں ۔ بہترین کہانی کار کا ایواڈ امیت وی مسورکر کو فلم (نیوٹن) کے لئے ملا ہے ۔ آئیفا اسٹائل آ¶ن آف دا ایئر کا ایوارڈ کرتی سینن کو دیا گیا ہے ، فلم ‘بادشاہو’کے مشہور گیت ‘میرے رشک قمر” کے لکھنے والے منوج منتشر کو بہترین نغمہ نگارکا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ دس برسوں بعد بنکاک میں آئیفا ایوارڈس منعقد کئے گئے ہیں ۔اس مرتبہ یہ آئیفا ایوارڈ کئی معنوں میں خاص رہا ہے ، جیسے 20 سال بعد آئیفا اسٹیج پر ریکھا کا پرفارم کرنا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا