لازوال ڈیسک
سرینگرگورنر کے ایڈوائیزر کے وجے کمار اور چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرا منیم نے آج یہاں جمو و کشمیر پولیس محکمے کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اس موقعہ پر آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی نے امر ناتھ یاترا کے دوران محکمہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں ایک تفصیلی پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی ۔ کے وجے کمار نے جے کے پولیس کی اُن کوششوں کو سراہا جن کے تحت یہ محکمہ ریاست میں پُر امن ماحول یقینی بنانے اور کئی سماجی برائیوں کے ساتھ نمٹنے کیلئے انجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے مختلف سلامتی ایجنسیوں کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ آپسی اشتراک کے ساتھ آنے والی یاترا کو احسن اور پُر امن طریقے سے انجام دیں ۔ سبھرا منیم نے پولیس کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کیلئے تمام ممکنہ سہولیات و امداد فراہم کرے۔ انہوں نے بھی افسروں کو مشترکہ طور یاترا کامیاب بنانے پر زور دیا ۔ چئیر مین پی ایچ سی ، سپیشل ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرز ، ڈی جی پی پرزنس، اے ڈی جی پی آرمڈ ، ڈائریکٹر ویجی لینس ، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی ، اے ڈی جی پی سیکورٹی ، آئی جی پی ٹیلی کام ، آئی جی پی ٹیکنیکل ، پی ایچ کیو ، آئی جی پی آرمڈ ، آئی جی پی پرسنل پی ایچ کیو ، آئی جی پی سیکورٹی ، ڈائریکٹر ایس ایس جی ، آئی جی پی کرایم ، آئی جی پی ہیڈ کوارٹرس، آئی جی پی سی آئی وی پی ایچ کیو ، آئی جی پی کشمیر زون اور آئی جی پی ٹریفک نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ آئی جی پی جموں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔