پریس کلب راجوری نے لال سنگھ کے بیان کی مذمت کی لال سنگھ کے خلاف کیس درج کر قانونی کاروائی کی جائے : پریس کلب راجوری

0
0

عمرارشدملک
راجوری : بھاجپا لیڈر اور ایم ایل ائے چودھری لال سنگھ کے حالیہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پریس کلب راجوری نے ریاستی گورنر سے اپیل کی ہے کہ لال سنگھ کے خلاف کیس درج کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب راجوری میں تمام صحافیوں نے صدر کلب اویناش جسیال کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں بھاجپا لیڈر چودھری لال سنگھ کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ بھاجپا لیڈر نے بیان میں کشمیری صحافیوں کو کھولی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح سینئر صحافی سید شجاعت بخاری کا قتل ہوا تھا اس طرح سے کسی صحافی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ۔ میٹنگ میں صحافیوں نے سینئر صحافی سید شجاعت بخاری کے قتل کو تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا اور کہا کہ بھاجپا لیڈر لال سنگھ صحافیوں کو دھمکی دئے رہا ہے کہ سینئر صحافی کے قتل کو یاد رکھیں کسی کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے ۔ پریس کلب راجوری کے ممبران نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ لال سنگھ کے بیان پر سخت کاروائی کرئے کیونکہ اسطرح کے بیانات سے جموں اور وادی کشمیر میں نفرت پھیل سکتی ہے جو کہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا