پٹھانہ تیر کے بزرگ شیر خان دنیا سے چل بسے ایڈوکیٹ معروف خان نے سوگوار کنبے سے کیا اظہار دکھ

0
0

لازوال ڈیسک
مینڈھر//تحصیل مینڈھر کے گاو¿ں پٹھانہ تیر میں سماجی کارکن شیر خان ولد مرحوم امیر محمد خان اتوار کو انتقال کرگئے جن کی عمر90سال تھی۔ مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج چل رہاتھا۔مرحوم روزنامہ اڑان کے سنیئر سب ایڈیٹر الطاف حسین جنجوعہ کی اہلیہ کے نانا جان تھے۔ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مرحوم شیر احمد خان کے بڑے بھائی محمد زمان خان کا تین روز قبل 21جون 2018کااچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا جن کی عمر 94برس تھی۔پی ڈی پی سنیئرلیڈرایڈووکیٹ محمد معروف خان نے شیر احمد خان کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا