گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میںیومِ اساتذہ کی مناسبت سے تقریب ومباحثے کااہتمام
ناظم علی خان
- مینڈھر؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میںلٹریری ایکیوٹیز کمیٹی اور کالج کلچرل کمیٹی کے باہمی اشتراک سے یوم اساتذہ کے موقعہ پر ’’جدید اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے اساتذہ اور طلبہ کے تفکیری عمل کو متاثر کیا ہے‘کے موضوع پر مقابلہ جاتی مباحثہ کا انعقاد کیا گیا کل دس طلبہ نے مقابلے میں حصہ لیا گلشن زہرہ،رزینہ اورحمیرہ ہاشمی نے بالترتیب اول دوئم اور سوئیم پوزیشن حاصل کی پروگرام کا اغاز ایک گروپ سونگ سے ہوا ڈاکٹر محمد لطیف میر نے استقابلیہ پیش کیا اور یوم اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس دن کے حوالے سے پروفیسر سرشاد حسین نے اپنے خطبے میں اس بات پر زورد یا کہ اساتذہ کی اہمیت پر دور میں مسلم رہی ہے اور اس کا کوئی بدل نہیں چاہے زمانہ جتنی بھی ترقی کرلے پرنسیپل پروفیسر شبیر حسین شاہ نے اپنے صدارتی خطبے میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر اعلی اخلاقی،اقتدار پیدا کریں ۔انھوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد تہذیب اور اعلی اخلاق کی تکمیل ہے انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ٹیکنالوجی کو استعمال میں توازن کو ملعوظ رہنا چاہیے انھوں نے مباحثہ میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور مقابلے میں اول دوم اور سوم ہونے والے اور دیگر طلبہ میں بھی انعامات تقسیم کئے پروفیسر محمد اکرم نے نظامت کے فرائض انجام دئیے جبکہ پروفیسر ایاز احمد چوہدری نے شکریہ کی تحریق پیش کی۔