ہنگامہ کرنے والے ارکان کو کارروائی کا انتباہ

0
0

نئی دہلی،// لوک سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب مانسون اجلاس کے 12 ویں دن بھی وقفہ سوال نہیں چل سکااور ایوان کی کارروائی وقفہ سوال کے دوران دو بار ملتوی کرنی پڑی
پریزائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ایک بار کے التوا کے بعد ساڑھے گیارہ بجے ہی وقفہ سوال شروع کیا تو اپوزیشن کے ارکان بینر اور تختیاں لیکر ایوان کے بیچو بیچ آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ مسٹر اگروال نے انہیں ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا اور ایوان چلانے کی کوشش کی لیکن ارکان کا ہنگامہ مسلسل جاری رہا۔
مسٹر اگروال نے ارکان سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کرتےہوئے سخت لہجے میں کہا ’’آپ لوگ ایسا نہ کیجئے۔ اپنی نشست پر بیٹھ جایئے۔ کارروائی کے لئے رکاوٹ نہ بنئے۔ حدود کی خلاف ورزی نہ کیجئے۔ نعرے لگانا، بینر لہرانا ناقابل قبول ہے‘‘۔ ہنگامہ میں اضافہ دیکھ کر انہوں نے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کردی۔
اس سے قبل لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو ہنگامے کے سبب ایوان کی کارروائی ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کرنی پڑی تھی۔ ایوان شروع ہوتے ہیں سب سے پہلے انہوں نے کچھ سابق ارکان کے انتقال کی اطلاع ارکان کو دی اور عوامی زندگی میں ان کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے ایوان میں کچھ دیر خاموشی رکھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مسٹر برلا نے اس کے بعد جیسے ہی وقفہ سوال شروع کیا تو اپوزیشن کے ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔ اسپیکر نے ان سے خاموش رہنے اور ایوان کا وقار برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو رویہ وہ اختیار کررہے ہیں وہ صحیح نہیں ہے اور ارکان ایسا کرکے ایوان کی توہین کررہے ہیں۔ ہنگامہ بڑھتے دیکھ کر انہوں نے ایوان کی کارروائی ساڑھے گیار بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا