ضلع سینک ویلفیئر آفس جموں کے زیر اہتمام سابق فوجیوں کیلئے سیمنار کا انعقاد

0
0

سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کیلئے ایمپلائمنٹ فراہم کرنے والی اسکیموں سے آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں// ضلع سینک ویلفیئر آفس جموں نے سابق فوجیوں کیلئے ایک سیمینار کم میٹنگ کا اہتمام کیا۔ جو کہ کھادی اور ویلج انڈسٹری بورڈ جموں اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے عہدیداروں کے ساتھ سابق فوجیوں اور ویر ناریوں میں پردھان منتری ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام سکیموں کی سہولیات کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے کیا گیا۔ وہیں اس دوران مسٹر سنجیو مہاجن ، اے جی ایم فنانشل انکلوژن ، ایس بی آئی ، اے او ، جموں چیف منیجر ثانیہ رائنا ، ڈپٹی سی ای او کے وی آئی بی مسٹر تلک راج کے ساتھ ، قرضوں اور سبسڈی کی اسکیموں اور سہولیات کی تفصیلات کے بارے میں بات چیت کی۔ اس موقع پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران شرکاء کے سوالات کا جواب بھی دیا گیا۔کرنل بی ایس سمبیال ، ضلع سینک ویلفیئر آفیسر ، جموں نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور حکومت کی طرف سے پروموٹ کیے جانے والے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سیمینار میں شرکت کوویڈ پروٹوکول کی وجہ سے محدود تھی لیکن اس طرح کے مزید سیمینار شیڈول کیے گئے ہیں تاکہ مزید سابق فوجی اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا