این جی او اینٹی کرائم ٹیم کا جذبہ خیر سگالی !!

0
0

ٹیم نے پنچائت سید گڑھ کے مقامی لوگوں کیلئے ہینڈ پمپ نصب کیا
لازوال ڈیسک
جموں//این جی او ، اینٹی کرائم ٹیم نے آج بلاک بشنا کے تحت پنچایت سید گڑھ کے ضرورت مند خاندان کے لیے ہینڈ پمپ لگایا۔تنظیم کے چیئرمین شام لال گپتا نے خاندان کو بتایا کہ خاندان کے لیے ہینڈ پمپ کی تنصیب کے لیے این جی او سے رابطہ کیا ، کیونکہ خاندان کی حالت ابتر ہے اور ان کے پاس پینے کے لیے پانی تک نہیں ہے۔تنظیم کے چیئرمین گپتا نے سرپنچ ، پنچوں کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد خاندان کی مدد کریں گے ، جس پر انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔خاندان نے تنظیم کے چیئرمین شام لال گپتا ، ان کی ٹیم اور ممتاز نمائندوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تنظیم کی آواز کو خاندان تک پہنچایا۔گپتا کے ساتھ سرپنچ ، پنچ جوگندر لال ، پنچ شیو لال ، ایڈووکیٹ جے اینڈ کے ہائی کورٹ پرتیک مہاجن ، سنسر چند ، راکیش کمار ، روی کمار ، ابھے شرما ، ایشانت ورما ، راجیش ، تشار ڈگرا اور میونسپل کارپوریٹر ساحل گپتا تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا