سی کے درماڑی میں سرکاری جائداد کو کھلے عام نقصان اور ناجائز قبضہ! متعلقہ محکمہ اور تحصیلدار اس معاملہ کی خبر لیں :طالب حسین

0
0

محمد رفیق چوہدری

ریاسیضلع ریاسی کی تحصیل تھرو میں درماڑی کے مقام پر کئی جگہ پر لوگوں نے سرکاری جگہوں میں غیر قانونی طور پر مکان و دکانیں بنانا شروع کی ہوئی ہیںلیکن محکمہ مال کے افیسران مستی کی نیند سورہے ہیںاور اپنے دفتروں کے سامنے والی جگہ بھی نہیں بچا پارہے ہیں۔اسی سلسلے میں لازوال سے بات کرتے ہوئے چوہدری طالب حسین سابقہ سرپنچ کا کہنا ہے کہ درماڑی میں محکمہ بجلی سب ڈویژن کی بلڈنگ ہے اور اس دفتر کی طرف ایک سڑک آتی ہے جسکا گیٹ ہمیشہ بند رہتا ہے۔لیکن پچھلے کچھ مہینوں سے یہ گیٹ کھلا ہےاور ایک منظور نظر شخص کو کھلی چھوٹ دی ہوئی وہ اپنی مرضی سے جب چاہے ان کی دیواریں توڑ دیتا ہے اور اپنے مکان کا میٹیریل وہاں دفتر کی جگہ میں ڈال دیتا ہے اور دفتر کی جگہ کو توڑ پھوڑ کرمکان بنارہا ہے۔لیکن دفتر کے ملازمین آنکھ بند کرکے ملی بھگت سے کام چلارہے ہیںاور اس شخص کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔طالب صاحب کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار متعلقہ تحصیلدار کے نوٹس میں بات لائی لیکن کوئی بھی کاروائی نہیں ہورہی ہے اور یہ شخص سرکاری جائداد کو نقصان پہنچا رہا ہے جس پر مجبور ہو کر ہم لوگ احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر آنے والے ہیںتاکہ سرکاری جائدادکو نقصان سے بچایا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی غریب کہیں مکان بناتا ہے تو یہ لوگ تنگ کرنے لگتے ہیںلیکن اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کو یہ کبھی نہیں پوچھتے۔انہوں ضلع کمشنر ریاسی سے اس شخص اور محکمہ بجلی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی گذارش کی جن کی ملی بھگت سے یہ کام چل رہا ہے۔انہوں نے تحصیلدار تھرو سے بھی گذارش کی وہ اسطرح آنکھیں بند کرکے حقیقت سے نہیں بھاگ سکتے بلکہ قصور وارں کی خلاف سخت کاروائی کرنے میں اپنا رول ادا کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا