آڈورہ لنگیٹ میں 40سالہ شخص گر کر لقمہ اجل بگرو خانصاحب میں ٹکر کے دوران 4افراد زخمی

0
0

اے پی آئی
سر ینگرآڈورہ مآور لنگٹ میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب 40سالہ پانچ بچوں کا والد رہائشی مکان کی کھڑکی کی مرمت کے دوران گر کر لقمہ اجل ہوا ،بگرو خانصاحب میں لوڈ کیرئیر اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہونے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ایک کی حالت نازک ۔ اے پی آئی کے مطابق آڈورہ مآور لنگیٹ میں نذیر احمد لون ولد محمد مقبول نامی 40سالہ پانچ بچوں کا والد اپنے رہائشی مکان کی کھڑکی کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر کر زخمیہ اگر چہ مذکور ہ چالیس سالہ شخص کو نزدیدی کی اسپتال پہنچا دا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم ان کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں اور مذکورہ شخص زخموں کی تاب نہ لال کر دم توڑ بیٹھا ۔ نذیر احمد لون کی نعش جب اس کے گھر پہنچا دی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی مکان سے گرکر زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔ ادھر بگرو خانصاحب کے علاقے میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب موٹر سائیکل زر نمبر JK01U-1107اور مخالف سمت سے آرہے لوڈ کیرئیر زیر نمبر JK01E-4774کے درمیان ٹکر ہو گی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور لوڈ کیرئیر پر سوار چار افراد سہیل احمد میر ولد نثار احمد ،ایان احمد میر ولد مشتاق احمد ،اکیل احم شاہ ولد منظور احمد ساکنان بگرو خانصاحب اور لوڈ کیرئیر ڈرائیور تنویر احمد بھگت ولد محمد رمضان ساکنہ دریگام خانصاحت زخمی ہوئے ۔جنہیں فوری طور اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکروں نے موٹر سائیکل سوار کی حالت نازک قرار دے کر اسے مزید علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 105/2018زری دفعات 379,337,427درج کرکے معاملے کیک تحقیقیا شروع کر دی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا