امت شاہ کااعترافِ ناکامی قابل ستایش جموں صوبہ کیساتھ بھاجپانے اپنی نااہلی کی وجہ سے ناانصافی اورظلم کیا:دویندرسنگھ رانا کہاہمیشہ دوہرامعیاراپنایا،جموں خطہ میں مخلوط سرکار ایمز اور تین میڈیکل کالج کا قیام کرنے میں ناکام کیوں ہوئی ؟

0
0
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و ایم ایل اے نگروٹہ دویندر سنگھ رانا نے یہاں اپنے ایک بیان میں جموں خطے کے لوگوں کی طرف سے جموں اور لداخ خطوں اور ان کی پارٹی کے استرداد کے ساتھ پی ڈی پی اور بھاجپا حکومت کی بے وفائی پر بھاجپا کے قومی صدر امت شاہ کے پی ڈی پی اور بھاجپا حکومت کے سپجوادی داخلہ کو سراہا ۔امت شاہ نے یہاں ڈاکٹر شیام پرساد مکھر جی کی برسی کے موقع پر کہا کہ بھاجپا حزب اختلاف میں بیٹھنے کیلیت تیار تھی اور اب پارٹی کے پچیس ممبران کو انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے زور دیا ۔رانا نے ان باتوں کا اظہار یہاں شیر کشمیر بھون میں ایک تقریب میں کیا ۔رانا نے کہا کہ بھاجپا صدر نے کہا کہ مخلوط سرکار جموں کی عوام کی امنگوں اور امیدوں پر کھرا نہیں اتر سکی اسلئے خاتمہ کیا گیا ۔رانا نے یہاں سوالیہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ جموں خطہ میں مخلوط سرکار ایمز اور تین میڈیکل کالج کا قیام کرنے میں ناکام کیوں ہوئی جبکہ وزارت صحت بھی بھاجپا کے پاس تھی۔اس دوران صوبائی صدر نے سرحدی عوام کی بات کرتے ہوئے کہا ان کے ساتھ کیا ہوا ایک بھی وعدہ وفا نہ ہوا اور پانچ مرلہ پلاٹ فراہم کرنے ا وعدہ بھی کھوکھلا ثابت ہوا ۔انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کے دور اقتدار میں 9025کروڑ روپئے کی سفارشات کی تھی لیکن مرکز نے صرف دو ہزار کروڑ روپئے واگزار کئے ۔وہیں رانا نے بھاجپا کے دوہرے رویہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امت شاہ ایک جانب سابق وزیر اعلیٰ کے ملی ٹینسی کی جانب نرم روئیے پر الزام لگاتے ہیں اور دوسری جانب 2015سے اب تک بڑی تعداد میں ملی ٹینٹوں کو مارنے میں بڑی کامیابی گنتے ہیں۔اس موقع پر رانا نے ریاست کے گورنر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن کا قیام کیا جائے تاکہ شفاف انتخابات ہونے کیلئے ایک سازگاز ماحول بن سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا