یواین آئی
غرب اردناسرائیل نے غزہ کے جانب سے جلتے ہوئے کاغذی جہازوں کا انتقام مقبوضہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی فصلیں نذرآتش کرکے لے لیا۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلوس میں جبل سلمان الفارسی کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ‘یتسھار’ یہودی کالونی کے آباد کاروں نے بورین قصبے کی عنوة کے مقام پر موجود زرعی اراضی ، زیتون کے باغات اور پھل دار باغات میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دسیوں دونم پر پھیلی زمین جل کر خاکستر ہوگئی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری آگاہ کیا گیا مگر ریسکیو ٹیمیں دانستہ طورپر تاخیر کی مرتکب ہوئیں اور ان کے پہنچنے تک وسیع پیمانے پر فصلیں اور باغات جل کر خاکستر ہوگئے تھے ۔