مائیک پومپیو کی ایران کو جوہری منصوبہ لپیٹ کررکھنے کی صلاح

0
0

یواین آئی
واشنگٹنامریکی سکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے ایران کو جوہری ہتھیار کی تیاری سے متعلق خبردار کیا ہے ۔واشنگٹن نے واضح کیا کہ اگر ایران نے جوہری منصوبے پر کام بند نہیں کیا تو پوری دنیا کا قہر برداشت کرنے کے لیے تیار ہو جائے ، اور اگر منصوبے پر عمل سے باز رہتا ہے تو امریکہ کو کسی ملک کے خلاف عسکری کارروائی کی ضرورت نہیں رہے گی۔سیاسی تجزیہ کار کو دیئے جانے و الے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ عالمی معاہدہ کی صورت کچھ بھی ہو لیکن جوہری ہتھیارتہران کے مفاد میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ”مجھے امید ہے تہران کو سمجھ میں آگیا کہ اگر انہوں ں نے جوہری منصوبہ لپیٹ کر نہیں رکھا تو پوری دنیا کا غصہ ان پر گرے گا”۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ’ ‘اگر انہوں نے مزید چند ایک سینٹری فیوجز کا استعمال کیا، اگر انہوں نے ہتھیار بنانے کا منصوبہ شروع کیا تو پوری دنیا کے لیے یہ ناقابل برداشت ہوگا اور یقیناً یہ ایران کے مفاد میں بالکل ٹھیک نہیں ہوگا”۔انہوں نے واضح کیا کہ’ ‘میں ایران کے خلاف امریکی عسکری کارروائی کی بات نہیں کررہا”۔سکریٹری اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ’ ‘جب میں غصہ کی بات کررہا ہوں تو ایسی عسکری کارروائی نہیں سمجھا جائے بلکہ میرا مطلب ایران پر انتہائی سخت اقتصادی پابندیاں ہیں، مجھے امید ہے ایسا کچھ نہیں ہوگا کیونکہ یہ کسی کے مفاد میں بھی اچھا نہیں ہوگا”۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دوٹوک کہا کہ ”امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان اس ضمن میں بالکل واضح ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کر سکے گا”۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا