کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے،رنبیر کپور

0
0

یو این این
ممبئی//بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کہاہے کہ کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں رنبیر نے کہا ہے کہ کسی سے محبت کرنا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے اور آپ کو ہر چیز اچھی لگنے لگتی ہے اور تو اور پانی بھی شربت لگنے لگتا ہے ،آپ اکثر مختلف لوگوں کے ساتھ محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اس سے محبت کرنے کا فن متاثر تو نہیں ہوتا جواب میں رنبیر کا کہنا تھا کہ یہ فن اور نکھرتا ہے۔یاد رہے کہ دیپکا پاڈوکون اب رنبیر کپور کی خاص دوست سے اچھی دوست بن چکی ہیں اور اب وہ رنویر سنگھ کی خاص دوست ہیں۔ رنبیر اس وقت اپنی فلم سنجو کے زبردست پروموشن میں لگے ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا