یو این این
ممبئی//۔24جون(ےو اےن اےن)بالی وڈ اداکار انیل کپور نے فلم انڈسٹری میں کامیاب 35سال مکمل کر لئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 1983ءمیں فلم ”وہ 7دن سے “ فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکار انیل کپور نے سوشل میڈیا پر روڈ میپ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم انڈسٹری میں کامیاب 35سال مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اس دوران بہت زیادہ تجربہ حاصل کیااور ہر دن محبت سمیٹی اور اپنے خواب کو جینا ان کے لئے ایک نعمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سفر میں بے پناہ کردار ادا کئے، آگے بڑھنے کے بے پناہ مواقع ملے جس سے خوبصورت یادیں وابستہ ہیں، مجھے فلم انڈسٹری میں قدم رھنے سے قبل کی زندگی سے متعلق کچھ یاد نہیں ہے کیونکہ میں نے سچے دل سے بڑی سکرین پر کام کیا ہے۔ انیل کپور فلم ”فنے خان‘اور اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا“ میں دکھائی دیں گے۔