بی وی آر سبھرامنیم نے چیف سیکرٹری کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگربی وی آر سبھرا منیم نے آج ریاست کے چیف سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا ۔ انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری کے دفتر میں اس عہدے کا چارج سابق چیف سیکرٹری بی بی ویاس سے سنبھالا ۔ سول سیکرٹریٹ پہنچنے پر بی وی آر سبھرا منیم کا استقبال پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر پون کوتوال ، پرنسپل سیکرٹری پلاننگ، ترقی و مانیٹرنگ روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی ہلال احمد پرے اور کئی دیگر افسروں نے کیا ۔چھتیس گڑھ کاڈر کے 1987 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر بی وی آر سبھرامنیم چھتیس گڑھ حکومت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے عہدے پر فائیز تھے ۔ اپنی سروس کیرئیر کے دوران انہوں نے مرکزی حکومت میں کئی اہم عہدوں پر اپنے فرایض انجام دئیے ہیں ۔ انہوں نے 2004-2008 میں اُس وقت کے وزیر اعظم کے پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر تعیناتی سے پہلے کامرس وزارت میں ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کیا ۔ انہوں نے عالمی بنک میں جون 2008 سے ستمبر 2011 تک سینئر مشیر کی حثیت سے کام کیا اور وہ مارچ 2012 میں دوبارہ وزیر اعظم کے دفتر میں جوائینٹ سیکرٹری کے عہدے پر فائیز ہوئے ۔ بی وی آر سبھرامنیم مارچ 2015 تک وزیر اعظم کے دفتر میں رہے اور بعد میں وہ واپس چھتیس گڑھ کے کاڈر میں آئے ۔ انہوں نے میکنیکل انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری کے علاوہ لندن بزنس سکول سے منیجمنٹ کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی صدارت کی ۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں ایک شفاف جوابدہ اور عوام دوست انتظامیہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ عام لوگوں کے ساتھ رابطہ بنائے رکھیں اور انتظامی مشنری کو ایک نئی جدت اور سمت دیں تا کہ ترقیاتی اہداف کو وقت پر حاصل کیا جا سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا