لازوال ڈیسک
جموں؍؍مقدمات کی فوری اور دوستانہ تصفیہ کے لئے جموں وکشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وسرپرست اعلیٰ جموںوکشمیر اور لداخ کے سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی جسٹس پنکج متھل ور جموںوکشمیر ہائی کورٹ کے جج و ایگزیکٹیو چیئرمین جموںوکشمیر سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی جسٹس علی محمد ماگرے اور جموںوکشمیر ہائی کورٹ کے ججز ایگزیکٹیو چیئرمین لداخ سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی جسٹس دھیرج سنگھ کی رہنمائی میں قومی لوک عدالت کا اِنعقاد کیا گیا ۔جموں وِنگ کے ہائی کورٹ میں جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور چیئرمین جموںوکشمیر ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی جسٹس تاشی ربستان نے قومی لوک عدالت کااِفتتاح کیا۔جموں میں ہائی کورٹ کمپلیکس میں 5؍جولائی سے 8؍ جولائی 2021ء تک پری لوک عدالت کے اِجلاسوں کا ایک سلسلہ منعقد ہوا جس میں پہلے سے قانونی چارہ جوئی کے مرحلے پر معاملات اور جموں وِنگ کے ہائی کورٹ کے سامنے فریقین کے مابین خوشگوار تفصیہ زیر اِلتوأ معاملات زیر غور آئے۔متعدد اِنشورنس کمپنیوں کے موٹر ایکسیڈنٹس اور ورک مین کمپن سیشن ایکٹ کے ساتھ ازدواجی تنازعات ، مجرمانہ پیچیدہ معاملات ، شہری تنازعات اور زمینوں کے حصول کے معاملات کے مقدمات کو سماعت کے لئے دو بنچ تشکیل دیئے گئے تھے۔