ریذڈنسی روڈ پر سرفیس کارپارکنگ ، 6.0 کروڑ روپے کی لاگت والا متغیر میسج ڈسپلے وی ایم ڈیز عوام کے نام وقف
جموں و کشمیر حکومت اپنی مستقل کوششوں کے ذریعہ یو ٹی کے شہریوں کو زیادہ پائیدار ، جدید اور متحرک
شہروں میں تبدیل کرنے کیلئے تمام امکانات کی تلاش کر رہی ہے :ایل جی
ؒلازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍جموں و کشمیر کے شہروں کو تبدیل کرنے اور انہیں مزید متحرک ، شہری دوست اور جدید بنانے کے ایک اور اقدام کے تحت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج شہر بھر میں نصب متغیر میسج ڈسپلے ( وی ایم ڈیز )، اس کے علاوہ ریذیڈنسی روڈ سرینگر میں واقع نئی سطحی کارپارکنگ کو عوام کیلئے وقف کرنے کے علاوہ سرینگر اسمارٹ سٹی کے متعدد پروجیکٹوں کا ای افتتاح کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے ’ مائی سرینگر ‘ موبائیل ایپ بھی لانچ کی جو سرینگر میں شہریوں اور سیاحوں کی ضروریات کو پورا کرنے والا ون سٹاپ حل ہو گا ۔ ایپ مختلف محکموں کے ذریعہ پیش کردہ تمام دستیاب ای سروسز ، صارفین کی انگلی کے اشارے پر آف لائین اور آن لائین موڈ میں دونوں سیاحت سے متعلق معاملات اور ہنگامی ہیلپ لائین خدمات کو مربوط کرتی ہے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر حکومت اپنی مستقل کوششوں کے ذریعے جموں اور سرینگر شہروں کو عالمی سطح کے جدید ، پائیدار اور متحرک شہروں میں ترقی دینے کے تمام امکانات کی تلاش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئے اقدامات شہروں کو شہریوں کی ضروریات کیلئے حساس بنانے کے ہمارے مشن اور جدید آئی ٹی اور دیگر مداخلتوں کے ذریعہ ان کو تیار کرنے کے ہمارے وژن کے مطابق ہیں ، بغیر کسی رکاوٹ معلومات تک رسائی اور خدمات کی بہتر ترسیل کو قابل بناتے ہیں ۔ ہمیں شہریوں کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے ، دستیاب صلاحیتوں کی حدود کو تسلیم کرنے اور اسی مسئلے کو حل کرنے کیلئے متحرک جدو جہد کرنے کیلئے بامعنی طریقے اور ذرایع اپنانے کی ضرورت ہے ۔ سرینگر شہر میں سیاحوں کی دلچسپی اور مقامات سے متعلق معلومات کو سنگل پلیٹ فارم پر دستیاب بنانے کے علاوہ مائی سرینگر ایپ ایک مضبوط میکانزم کے طور پر کام کرے گی جو صارف کو اصل وقت کی معلومات کو پھیلانے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کریں اور لوگوں کو آسانی سے عمارتوں کی اجازت ، بجلی اور پانی کے کنکشنوں جیسی خدمات کو مائی سرینگر موبائیل ایپلی کیشن کے ساتھ مربوط کریں ۔ ریذیڈنسی روڈ سرینگر میں واقع نئی سرفیس کار پارکنگ پر لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ پارکنگ کی نئی جگہ مصروف شہر کے علاقے میں ٹریفک کی بھیڑ کے مسئلے کا حل فراہم کرے گی ۔ چیف سیکرٹری ارون کمار مہتہ ، پرنسپل سیکرٹری برائے حکومت رہائش و شہری ترقیات محکمہ ( ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ) دھیرج گپتا لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے ، ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اور دیگر اعلیٰ افسران نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔سرینگر میونسپل کارپوریشن کے مئیر جنید اعظم مٹو بھی ورچول انداز میں شامل ہوئے ۔