سڑکوں کی حالت خراب عوام پریشان
چودھری محمد اسلم
چھاترو؍؍ محکمہ تعمیرات عامہ کشتواڑ نے ضلع کی اندرونی رابط سڑکوں سے اپنی نظریں چرالی ہیں ۔ اور نا جانے کیا وجہ ہوئی کہ عوام کی روز مرہ کی انتہائی ضروری بنیادی سہولیات انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ ہر روز ہزاروں مسافر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کرسفر کرتے ہیں۔ حکومتی بلند بانگ دعوے محض کاغذوں تک ہی محدود ہیں اور زمینی سطح پر محکمہ کی بے رخی قابل افسوس امر ہے قصبہ مغل میدان میں بھی سڑکوں کا برا حال ہے اور جگہ جگہ سڑک گڈوں میں سمائی ہے اور ستم ظریفی کا عالم یوں ہے کہ پہلے ہی سڑکیں چھوٹی اور تنگ ہیں مگر ان کی حالت بھی قابل بیاں ہے ۔اور محکمہ خاموش ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ لوگوں کو جلد راحت ملنے کی امید ہی نہیں رکھنی چاہیے۔ گزشتہ برس طوفانی بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے سڑکوں کی شکل ہی بدل گئی ہے۔ جس کو کچھ قدر مرمت کر کے ٹھیک کیا گیا تھا ۔لیکن ان میں سے بیشتر سڑکیں جو کہ اندرونی رابط سڑکیں ہیں ابھی بھی محکمہ سے منتظر ہیں عوام کرے بھی تو کیا اسے عوام کی بدقسمیتی کہا جائے یا محکمہ کی عدم توجہی جو مرکزی اور ریاستی سرکار کے دعوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ مغلمیدان سگدی کی کئی اندرونی رابط سڑکیں ازحد خستہ حال ہیں جن میی مڑکھل بھاٹہ بلانہ ٹاگود کی اندرونی رابط سڑکیں شامل ہیں وہاں کیمقامی عوام نے مرکزی وریاستی سرکار سے مانگ کی ہے کہ سڑکوں پر جلد از جلد بلیک ٹاپ اور مرمت کی جائے تاکہ عوام کو مشکلات اور پریشانی سے راحت مل سکے: