پالوشن کنٹرول کی طرف سے کان کنی بلاک اْجان میں عوامی دربار۔ لوگوں کا ملا جلا ردعمل

0
0

متعد لوگوں نے کان کنی کو ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ جوڑا اور متعد لوگوں نے کان کنی کو آبائی زمینوں کے لئے نقصان دہ قرار دیا۔
عمرارشدملک
راجوری ؍؍حکومت کی طرف سے غیرقانونی کان کنی کو روکنے کے لئے ندی نالوں میں غیر آبادی والے علاقوں کی شناخت کر کے انہیں کان کنی بلاکس میں تبدیل کیا گیا تاکہ کوئی بھی غیر قانونی طور پر نالوں میں کھدائی نہ کرسکے اور چھوٹے چھوٹے بلاکس بنا کر ان کے ٹینڈر کئے گئے جس کے بعد ٹھیکیداروں کو بلاکس الاٹ کئے گے اور اب حکومت نے لوگوں کی رائے جاننے کے لئے ہر ایک کان کنی بلاک میں عوامی دربار کا اہتمام کرنا شروع کیا ہے تاکہ لوگوں رائے کے مطابق کام شروع کیا جائے۔ وہیں ضلع راجوری میں بھی کان کنی بلاکس میں عوامی دربار منعقد کئے جارہے ہیں۔ راجوری کی تحصیل درہال میں بلاک نمبر 32 اْجان کے لئے بھی دربار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ڈیفینس راجوری محمد سلیم قریشی نے کی جبکہ تحصیلدار درہال ممتاز اقبال مرزا، پالوشن کنٹرول کمیٹی کے ڈویڑن آفیسر بدر حسین، کان کنی کے ضلع آفیسر، ائے ڈی محکمہ فشریز اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف پنچایتوں کے سرپنچوں، پنچوں اور معززین نے اپنے اپنے خیالات پیش کئے اور کہا کہ ماضی میں کان کنی کی وجہ سے درہال سے لیکر راجوری تک لوگوں کی زمینوں کا کافی نقصان پہنچا اور یہاں تک کہ پینے کے پانی کی بھی قلت ہوتی جارہی ہے اور جو پانی دستیاب ہو ریا ہے وہ بھی صاف نہیں بلکہ ریتیلا پانی حاصل ہوتا ہے۔ متعد لوگوں نے کہا کہ کان کنی سے نقصان ہوا ہے لیکن اگر حکومت کان کنی ایکٹ کو زمینی سطح پر لاگو کرے تو پھر کسی کا نقصان بھی نہیں ہوگا کیونکہ کان کنی بلاک کے ٹھیکیدار پر عائد ہوتا ہے کہ وہ نقصان کو پورا کرے گا۔ متعد لوگوں نے تو صاف طور پر کہا کہ کان کنی نہیں تو پھر ڈیولپمنٹ کیسے ہوگی اور لوگ اپنے گھر تعمیر کیسے کرے گے اس لئے قانون کے مطابق کان کنی کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی غریب کا نقصان نہ ہوسکے اور ڈیولپمنٹ بھی ہوتی رہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیفنس راجوری سلیم قریشی نے لوگوں کی منشائ￿ کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ہر بات کو ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور حکومت تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جانی مالی نقصانات کو نظروں میں رکھ کر کان کنی ایکٹ کے مطابق ہی کان کنی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ بعدازاں پالوشن کنٹرول کمیٹی کے آفیسر بدر حسین نے عوامی دربار میں اپنا قیمتی وقت دینے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کسی بھی وقت کان کنی کے متعلق کوئی بھی پریشانی ہو تو فوری مجھے آگاہ کرے اور میں فوری موقعہ پر پہنچ کر کاروائی عمل میں لائوں گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا