لازوال ڈیسک
پونچھ ؍؍ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں آج این پی ایس ایمپلائز ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیم سے جڑے کافی لوگوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد تنظیم کی جانب سے سید نصرت شاہ کو صدر بنائے جانے کے فیصلے کی حمایت و ملازمین کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ میٹنگ میں این پی ایس زمرے میں آنے والے ملازمین نے شرکت کی اور سرکار سے ان کے لیے اولڈ ایج پنشن لاگو کرنے کی اپیل کی۔ میٹنگ میں شہزاد قضافی، سجاد خواجہ، طارق قریشی ،اعجاز علی شاہ، عامر عثمان خان، آصف خان ،و اظہر خان نے اپنے مطالبات رکھے جبکہ ان کے علاؤہ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی پروگرام کے آخر پر نصرت شاہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کی امنگوں پر کھرا اترنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔