جلد کچرہ اٹھانے کی محکمہ میونسپلٹی سے عوام کی اپیل
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ ضلع اہسپتال پونچھ کی سڑک پر جامع مسجد کے پاس پڑے کچرے سے عام عوام، راہگیروں اور نمازیوں کو پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔گرمی کے اس موسم میں کچرہ زیادہ دیر تک پڑے رہنے سے راہگیروں اور نمازیوں کو زبردست بدبو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مولانا سعید احمد حبیب نے خود مسجد کے نذدیک گندگی کے ڈھیر کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ کئی بار محکمہ سے اس بارے میں شکایت بھی کی لیکن کچرے اور گندگی کا ڈھیر وہیں کا وہیں ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اس کچرے اور گندگی کے ڈھیر کو یہاں سے اٹھائیں تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔محکمہ میونسپلٹی کے ملازمین صبح سویرے کمر بستہ ہو کر پورے شہر کو صاف ستھرا بناتے ہیں اورتا ہم لوگ اپنی ڈیوٹی کو نظر انداز کر میونسپلٹی کی طرف سے آنے والی گاڑی میں کچرہ ڈالنے کے بجائے کھلے میں کچرہ پھیلاتے ہیں جو قابل افسوس بات ہے۔