یواین آئی
نئی دہلیدہلی میٹرو کے منڈکا سے بہادر کے درمیان میٹرو سروس اتوار سے شروع ہو جائے گی اور گروگرام اور فرید آباد کے بعد میٹر کے ذریعے دارالحکومت دہلی سے جڑنے والا بہادرگڑھ ہریانہ کا تیسرا شہر ہوگا۔ دہلی میٹرو کے ترجمان نے بتایا کہ منڈکا سے بھادرگڈھ سٹی پارک تک میٹرو سروس اتوار سے شروع ہوجائے گی اور شام چار بجے پہلی ٹرین چلے گی۔ اندراک ، کرتی نگر سے سٹی پارک سیکشن پر 20 ٹرینیں چلیں گی۔ منڈو سے ہر دوسری ٹرین بہادر گڑھ جائے گی اور اس سیکشن پر ٹرین آٹھ منٹ کے دورانیے سے چلے گی ۔اندرلوک / کرتی نگر سے سٹی پارک تک 50 منٹ لگیں گے ۔ اس لائن کی کل لمبائی 29.64 کلومیٹر لمبی ہے ۔ گرین لائن کے گیارہ کلومیٹر طویل منڈکا-بہادر سٹی پارک سیکشن کے درمیان سات اسٹیشن ہوں گے جو تمام ایلویٹیڈ ہوں گے ۔ یہ سیکشن نہ صرف بہادر کو دہلی سے جوڑے گا بلکہ بیرونی دہلی کے منڈکا، گھیورا اور ٹکر¸ کلاں وغیرہ گا¶ں کو بھی دارالحکومت سے جوڑے گا ۔ اس سیکشن کے آغاز کے بعد میٹرو نیٹ ورک 288 کلومیٹر ہو گا اور اسٹیشنوں کی تعداد 208 تک ہوجائے گی۔دہلی علاقے کے اسٹیشنوں کے نام منڈکا صنعتی زون، گھیورا، ٹکر¸ کلاں، ٹکر¸ بارڈر اور ہریانہ میں آنے والے اسٹیشنوں کے نام ماڈرن انڈسٹریل اسٹیٹ، بس اسٹینڈ اور شہر پارک ہے ۔ اس سیکشن پر وائلٹ لائن کی طرح اسٹنڈرڈ گیج ٹرین چلے گی۔