یواین آئی
جالندھر؍؍پنجاب کے ابوہر سیکٹر میں تعینات بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی دوسری کورکے جوانوں نے ہفتہ کو سرحد کے قریب سے دوکلو 520 گرام ہیروئن، ایک پستول اور دس کارتوس برآمد کئے ہیں۔بی ایس ایف پنجاب فرنٹئر کے تعلقات عامہ کے افسر نے آج یہاں جاری کردہ اطلاع میں بتایا کہ الرٹ سیکیورٹی فورسزنے ہیروئن کے آٹھ چھوٹے چھوٹے پیکٹ برآمد کئے ہیں جن کامجموعی وزن تقریباً 2.520 کلوگرام ہے۔ اس کے علاوہ بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک پستول، ایک میگزین اوردس کارتوس برآمد کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود کی اسمگلنگ کے لئے پرزورکوشش کررہے ہیں، لیکن بی ایس ایف کی محتاط ٹکڑیوں نے ان تمام ناپاک حرکتوں کو ناکام کررہی ہے۔