کرناہ میں15سالہ لڑکا نالہ کاجی ناگ میں غرقآب
ریاض ملک/ زبیر احمد
منڈی /کرناہ ؍؍ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں تین روز قبل غرقآب ہونے والی کمسن بچی کی لاش ہفتے کے روز جلیان علاقے سے بر آمد کی گئی۔وہیںشمالی قصبہ کرناہ کے پراڈہ علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب سنیچر کی دوپہر ایک پندرہ سالہ لڑکانالہ کاجی ناگ میں نہانے کے دوران غرقآب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پونچھ کے بیدر منڈی علاقے میں 30 جون کو آسیہ بانو دختر محمد شریف نامی ایک بارہ سالہ بچی کپڑے دھونے کے دوران غرقآب ہوئی تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے بیدر منڈی میں تین روز قبل غرقآب ہونے والی بچی کی لاش ہفتے کے روز جلیان علاقے سے بر آمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے ساتھ ہی پولیس، فوج اور مقامی لوگوں نے بچاؤ آپریشن شروع کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش کو ہفتے کے روز ڈوبنے کی جگہ سے قریب ایک کلو میٹر دور بر آمد کیا گیا۔وہیںشمالی قصبہ کرناہ کے پراڈہ علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب سنیچر کی دوپہر ایک پندرہ سالہ لڑکانالہ کاجی ناگ میں نہانے کے دوران غرقآب ہو گیا۔ توفیق احمد گورسی ولد محمد رفیق گورسی اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے کے لئے ٹاڈ علاقے میں نالے کاجی ناگ پر گیا تھا اس دوراں جب اس نے نالے میں چھلانگ لگائی تو وہی ڈوب گیا اس کے دوستوں نے نذدیک لوگوں کو توفیق کے ڈوبنے کی اطلاع دی حادثہ کی خبر ملتے ہی محکمہ پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم دوگھنٹوں کی مسلسل مشقت کے بعد مذکورہ نوجوان کی لاش کو دو کلو میٹر دور پینگلا ہریڈل کے پاور پروجیکٹ کی نہر سے برآمد کر لیا۔واضع رہے کہ گرمی کا زور بڑھنے کے ساتھ ہی یہاں کرناہ میں محتلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعدادنے نہانے کی غرض سے مقامی نالوں کا رُخ کیا ہے جو مذیدحادثات کا موجب بن سکتا ہے۔