کام ادھوراہے،ٹھیکہ دارکیوں ہوافرار؟

0
0

تتا پانی روڈ سنگلدان پر میکڈم بچھانے کاکام ادھوراچھوڑنے کیخلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج
لطیف ملک

گول؍؍سنگلدان میں آج لوگوں نے تتا پانی روڈ پر ٹھیکیدار کی جانب سے ادھوراکام چھوڑنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چھ کلو میٹر سڑک پر صرف ایک یا دوکلو میٹر سڑک پر میکڈ م کا کام کیا اور ٹھیکیدار مشینیں لے کر بھاگ گیا۔لوگوں نے آج تتا پانی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ لوگوں نے کہا کہ چھ کلو میٹر سنگلدان تتا پانی روڈ کئی سالوں سے تعمیر ہورہا ہے اور لوگ اب خوش ہو رہے تھے کہ سڑک پر میکڈم بچھایا جا رہا ہے اور اب کی تعمیر اچھی ہو گی لیکن انہیں کیا معلوم کہ ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر چلا جائے گا۔ مقامی لوگوں نے آج احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی نہ ہی کوئی آبی نکاس کا سسٹم ہے اور نہ ہی سڑک کومکمل کیا گیا۔ اْس کے بعد ٹھیکیدار مشینیں لے کر یہاں سے نکل گیا جس پر لوگ کافی برہم ہوئے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی تعمیر کو مکمل کیا جائے تا کہ جہاں اس سڑک پر چلنے والے لوگوں کو راحت محسوس ہو گی وہیں تتا پانی آنے والے لوگوں کیلئے راحت ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا